ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / آسٹریلیانے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو3-1 سے شکست دی

آسٹریلیانے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو3-1 سے شکست دی

Wed, 03 May 2017 14:14:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 26 ویں سلطان اذلان شاہ کپ میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو منگل کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم ابتدائی برتری حاصل کرنے کے بعد ہاری۔ہندوستان نے 26 میں منٹ میں ہرمن پریت سنگھ کے گول کی مدد سے برتری بنائی۔ 30 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے ای ڈی اوکینڈین نے گول کر اسکور کو 1۔1 کیا، اس کے بعد 34 ویں منٹ میں آسٹریلیا نے 2-1 کی برتری بنائی، یہ گول ٹام کریگ نے کیا، 51 ویں منٹ میں ٹام وک ہیمے کے گول سے آسٹریلیا نے 3-1 کی مضبوط برتری حاصل کی۔ہندوستان کو اب ٹورنامنٹ میں جاپان اور ملائیشیا سے بھڑنا ہے، اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا تین میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے اس نے اپنے پہلے مقابلے میں برطانیہ سے 2۔2 سے ڈرا کھیلا تھا۔دوسرے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو3-0 سے شکست دی تھی۔


Share: